حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی

Published On 13 January,2024 02:24 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

حیدر آباد کے علاقے پکا قلعہ کے قریب 2 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں ملزم ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔