کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

Published On 11 January,2024 10:23 am

کراچی: (دنیا نیوز ) سچل کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق چار ملزمان کوئٹہ آغا ہوٹل پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو انھوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا ۔ دونوں ملزمان عبدالرحمان اور حمادکو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول،چھینی گئی رقم ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمدکی گئی ہے ۔