کراچی: سعود آباد میں پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا بیچنے والے 5 ملزم گرفتار

Published On 11 January,2024 05:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا بیچنے والے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے تھانہ سعود آباد کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران مضر صحت گٹکا ماوا بیچنے والے 5 ملزموں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان سے 33 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزموں کی شناخت یوسف، عبدالقدیر، عرفان، بلال اور معین کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔