اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس ساتھی ملزموں کی نشاندہی زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ رمنا کی حدود میں گھات لگائے ہوئے 4 موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزم نے کچھ عرصہ قبل پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو بیٹے سمیت شہید کیا تھا۔