اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کیخلاف سنی علما کونسل کے کارکنان نے آبپارہ چوک میں احتجاج ختم کر دیا۔
احتجاج کے خاتمے کے بعد علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی میت ایمبولینس کے ذریعے گھر روانہ کر دی گئی، میت کو دن 11 بجے دوبارہ رحمانیہ آب پارہ مسجد لایا جائے گا اور یہاں سے پارلیمنٹ کے سامنے لے جایا جائے گا، سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
قبل ازیں سنی علما کونسل کے کارکنان کی جانب سے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی میت چوک میں رکھ کر احتجاج کیا گیا تھا جس کے باعث آبپارہ چوک اور سرینگر ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی، پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔