اسلام آباد: (دنیانیوز) اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر GF-0791 بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمدکرلی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمدکی گئی جبکہ پشین سے 510 کلو چرس ، چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے 335.6 کلو چرس برآمدکی گئی۔
ترجمان کے مطابق مورگاہ بارڈد، خیبر سے چار مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمدکی گئی جبکہ پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد کی گئی ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدہوئی ، خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔
ترجمان کے مطابق ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کی گئی میاں بیوی چار بچوں سمیت گرفتارکرلیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔