لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرنے والے بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کاہنہ کے علاقے صوئے آصل مین فیروز پور روڈ پر پیش آیا جہاں 14سالہ لڑکا پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے زور سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مرنے والے بچے کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پانڈوکی گاؤں سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، گاڑی سوار کی تلاش شروع کر دی گئی۔