کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 11 January,2024 04:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سعود آباد میں پیش آیا جہاں 3 افراد اپنی دکان بند کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے ان پر گولیاں چلا دیں، گولیاں لگنے سے 2 دکاندار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔