کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 10 January,2024 01:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس چٹانی کمپاؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گلی میں موجود شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔