لسبیلہ: کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

Published On 09 January,2024 04:54 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

مسافر بس کو افسوسناک حادثہ مشکے سے کراچی جاتے ہوئے لسبیلہ کے علاقے کراڑو کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔