لاہور: (دنیا نیوز) کشمور میں مغویوں کی بازیابی کیلئے فوجی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
آپریشن میں پاک آرمی کے دستے، ایس ایس پی گھوٹکی، ایس ایس پی رحیم یار خان بھی حصہ لیں گے، آپریشن کے ابتدائی مراحل میں کشمور پولیس اور رینجرز نے گیھلپور کچے میں شر اور کوش گینگ کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
کشمور پولیس اور رینجرز نے کچے کے تمام راستے بند کر کے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا، آپریشن میں ڈرون کیمرے کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کر لی گئی، نشاندہی کے بعد ٹارگٹ سیٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن پاک آرمی کے دستوں، ڈرون، ہیلی کاپٹر، بکتر بند اور مارٹر گولوں سے کیا جائے گا، آپریشن تمام مغویوں کی بازیابی اور ضلع کشمور میں امن و امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔