کراچی: پولیس کی کارروائی، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

Published On 08 January,2024 02:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات پر کارروائی کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کی گئی، گرفتار ہونے والے ملزمان پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے ایک نائن ایم ایم پسٹل، 2 میگزینز، 2 راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزموں کو مزید تفتیشی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔