محکمہ تعلیم کے کلرک اورخاتون ٹیچر کو کر پشن کیس میں سخت سزا سنا دی گئی

Published On 06 January,2024 05:18 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم کے کلرک اورخاتون ٹیچر کو کر پشن کیس میں سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

مجرمان کو مجموعی طور پر 12، 12 سال قید 4، 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا، سزا کا حکم سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور محمد عباس نے سنایا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید مجموعی 2، 2 سال قید کا حکم دیا گیا ہے، مجرمہ عفیفہ وڑائچ نے جعلی اسناد پر فی میل ٹیچر کی سیٹ پر 5 سال نوکری کی۔

مجرم ایجوکیشن کلرک لیاقت نے جعلی اسناد اور نوکری دلانے میں مدد کی تھی، دونوں مجرمان نے گورنمنٹ خزانے کو ذاتی مفاد کے لئے نقصان پہنچایا۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے سزا پر عمل درآمد کے لئے سپرنٹنڈنٹ نیو سینٹرل جیل کو خط لکھ دیا ہے۔