شکارپور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 January,2024 06:03 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شکارپور کے علاقے تھانہ خانپور کی حدود میں رحیم آباد لاڑو کے قریب مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس پہنچ گئی، پولیس کی نفری کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کو تھانے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔