مٹیاری: مسافر بس کار کو بچاتے ہوئے ٹرانسفارمر سے جا ٹکرائی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published On 06 January,2024 02:49 am

مٹیاری: (دنیا نیوز) مٹیاری میں مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرانسفارمر سے جا ٹکرائی، حادثے میں اتفاقاً کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق زائرین سے بھری بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جا رہی تھی کہ مٹیاری کے علاقے ہالہ میں قومی شاہراہ پر کار کو بچانے کی کوشش میں مسافر بس بجلی کے ٹرانسفامر سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ سے مسافر بس کو آگ لگ گئی، آگ نے ٹرانسفارمر اور تاروں کولپیٹ میں لے لیا، تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔