حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
مبینہ پولیس مقابلہ حیدر آباد کے علاقے بسم اللہ گارڈن کے قریب ہوا جہاں 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب شروع کر دیا، پولیس کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، فرار ساتھی کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔