کاہنہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک،2فرار

Published On 28 January,2024 03:13 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکو ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی جو 70 مقدمات میں مطلوب تھا۔