سندھ رینجرز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

Published On 27 January,2024 01:18 pm

کراچی: (دنیانیوز) سندھ رینجرز اور اے این ایف نے حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار سے منشیات برآمدکرلی جبکہ ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی میں ملزم نیک محمد کی گاڑی سے چیکنگ کے دوران 12کلو گرام چرس، چار کلو گرام آئس اور 300گرام پاؤڈر برآمد کرلیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات، ملزم کوئٹہ سے کراچی لا رہا تھا جہاں اسے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنی تھی، گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔