ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 30 January,2024 06:42 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ اور سکھیکی میں ٹریفک کے حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ٹریفک کا پہلا حادثہ اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا روڈ پر پیش آیا جہاں کار تیز رفتاری کی وجہ سے آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک کار سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حادثہ حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں ہوا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔