گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس زیر حراست ملزموں کو شواہد کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ گجرات کے علاقے قاضی چک میں 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے 2 ساتھی ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سواروں کی گولیاں لگنے سے دونوں ملزم موقع پر ہی دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عمران عرف مانا اور غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ملزم ڈاکٹر ذیشان انور کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی کرنے سنگین واردات میں ملوث تھے۔