کراچی: (دنیانیوز) رینجرز اور پولیس نے گارڈن اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں انیس اور عدنان شاہ شامل ہیں، ملزموں نے آئرن مارکیٹ کے 5تاجروں کو واٹس ایپ کال کی اور خود کو احمد علی مگسی بتایا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزموں نے2لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزمان کو تکنیکی ذرائع استعمال کرتےہوئےگرفتارکیاگیا، ملزموں نے ایک سال سےسلیم چاکلیٹی کےبھتیجےکےساتھ لیاری اوراطراف میں بھتہ خوری کامنظم نیٹ ورک چلانےکااعتراف کیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں نے10لاکھ روپےسےزائدرقم حوالہ ہنڈی کےذریعے ایران میں گینگ وارکمانڈرسلیم چاکلیٹی کے بھتیجے کو پہنچائی ، ملزموں نے اعتراف کیا کہ بیرون ملک موجود ملزم عظیم ایران سے مختلف نمبرزسےتاجروں کوبھتےکیلئے کالزکرتا ہے، بھتہ نہ دینےکی صورت میں تاجروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزموں کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔