لاہور: میٹرو پولیٹن سینما میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

Published On 30 January,2024 05:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں واقع میٹرو پولیٹن سینما میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر واقع میٹرو پولیٹن سینما میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، سینما کی چھت لکڑی کی ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، ریسکیو کی 10 سے زائد گاڑیوں اور 40 اٹینڈنٹ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لاکھوں کا سامان جل کر راکھ میں بدل گیا۔