خان پور: (دنیا نیوز) صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضہ سے 9600 بوتل شراب برآمد ہوئی۔
خانپور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسلم، سلیم اور حق نواز شامل ہیں، گروہ کے مرکزی ملزم شوکت گلکالہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
صدر پولیس کے مطابق ملزمان لاہور سے شراب لاکر ضلع بھر میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔