کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

Published On 29 January,2024 09:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں سوار تھے ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی  بھی زخمی ہوا، زخمی اے ایس آئی علی اکبر ملاح کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کی شناخت عزیز رحمان عرف جواد ولد امن شاہ اور سعید اکبر ولد جان محمد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر دو ساتھی کلٹس کار میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگئے ، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کےلیےبھیجا جارہا ہے ۔