کراچی: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی، 2 نوجوان شدید زخمی

Published On 29 January,2024 07:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر 2 نوجواںوں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریبی موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گھر واپس جاتے ہوئے 2 نوجوانوں کو راستے میں روک لیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران روکنے کی کوشش پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، نوجوانوں کی شناخت اکمل اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔