قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

Published On 28 January,2024 06:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قتل اور قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے علی رضا نامی ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

علی رضا نامی ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ کلر کہار، چکوال میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم علی رضا متحدہ عرب امارات جارہا تھا، اس کا نام سٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔