پڈعیدن: پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Published On 27 January,2024 02:02 pm

پڈعیدن: (دنیانیوز) نوشہروفیروز کی تحصیل پڈعیدن میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران لوکوشیڈ ریلوے لائنوں کے قریب سے گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ، جس کو بم ڈسپوزل عملے نے ناکارہ بنا کر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے دہشتگرد ملزم بلوچستان کے رہائشی در محمد ٹالانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے رشتہ دار کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب بھی تھا، گرفتار مذکورہ ملزم کے خلاف پڈعیدن تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔