کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

Published On 30 January,2024 02:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے صرف 2 واقعات نیو کراچی میں پیش آئے، صنعتی ایریا میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

ادھر خمیسہ چوک میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، مرنے والے شخص کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی، ملیر چیک پوسٹ نمبر5 سعادی ٹاؤن کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 28 سالہ خاتون کو گولیاں مار دی گئیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔