لاہور: (ویب ڈیسک) صادق آباد میں غیرملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ مارنےوالے اے ایس آئی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیزرویہ اختیار کرنے کی تحقیقات کے بعد ہی اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
پولیس ترجمان کے مطابق3 غیرملکی سائیکلسٹ ہفتے کے روز سندھ سے رحیم یار خان کی حدود میں داخل ہوئے تو ایس او پی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی، تاہم وہ اس بات پر بضد تھےکہ انہیں کوئی سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ غیر ملکی سائیکلسٹ نے غصے میں اے ایس آئی پر سپرے کردیا تھا جس پر اے ایس آئی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق 2 سائیکلسٹ صادق آباد کے نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ تیسرا جاچکا ہے۔