لاہور: (دنیا نیوز) منشیات کے تمام ملزموں کی گرفتاری کے وقت ویڈیوز بنانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے کی کاپی تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے ملزموں کی گرفتاری کے وقت تفتیشی آفیسر ویڈیو لازمی بنائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں منشیات برآمدگی کی ویڈیوز بنانا ضروری ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے کہا کہ ملزمان سے گرفتاری کے وقت منشیات برآمدگی کی ویڈیوز ثبوت نہ ہونے پر ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔