کراچی: ریس لگاتے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، خاتون جاں بحق

Published On 30 January,2024 05:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے چورنگی میں تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کسی کام سے جا رہے تھے کہ واٹرپمپ فلائی اوور پر ٹرک کے ساتھ ریس لگاتے ہوئے آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو جلانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر پمپ فلائی اوور کو بند کر کے ٹینکر تھانے منتقل کر دیا، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا۔