کراچی: (دنیانیوز) چائنہ پورٹ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں متعدد بینک ڈکیتیوں میں ملوث2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان مذکورہ مقام کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی غرض سے گھوم رہے تھے، گشت پر مصروف بوٹ بیسن پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جواب میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان سے دو30 بور پستول اور ٹیپو سلطان کی حدود سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ملک شربیل ولد سجاد ملک اور محمد سرفراز ولد محمد شفیع کے نام سے ہوئی، ملزمان بینک ڈکیتی اورراہزنی میں بھی ملوث ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش جاری ہے۔