کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

Published On 05 January,2024 05:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے ضلع کیماڑی میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی، ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔