اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انٹر پول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔
اشتہاری ملزم کاشف پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔