کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے تنزلی کی مدت پوری ہونے پر 24 افسروں و جوانوں کو بحال کر دیا۔
کراچی پولیس چیف نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے تمام رینک تنزلی کے کیسز جو اپنی مدت پوری کر چکے ہوں انہیں جلد از جلد کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بحال کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ان اقدامات سے کراچی رینج کے کم و بیش تین سو افسران و اہلکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا، ایڈیشنل آئی جی نے کراچی پولیس کے فلاحی منصوبوں میں شفافیت کیساتھ تیز ترین اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔