کراچی: (دنیا نیوز) 30 دسمبر کو شیرشاہ کے علاقے سے شہری کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے نازک اعضاء کو بھی بری طرح مجروح کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ شیرشاہ تھانے میں مقتول کی بیوی، اس کے مبینہ آشنا اور مقتول کی بیٹی کے خلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی توحید رحمٰن میمن نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کیساتھ تعلقات کا انکشاف کیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔