کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 04 January,2024 05:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے کسی کام کیلئے نکلنے والے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے متاثرہ شخص کے لواحقین کی شکایت پر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔