کراچی: پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا تیار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

Published On 04 January,2024 12:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا تیار کرنے والا ملزم حراست میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں کی گئی، گرفتار گٹکا فروش ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی آئی آر بھی تھانے کو موصول ہو چکی۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی گٹکا ماوا فروش ہے جوکہ ماضی میں بھی کئی مقدمات میں جیل جا چکا، گرفتار ملزم سے چار کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔