راولپنڈی: (دنیا نیوز) سینڑل جیل اڈیالہ میں حوالاتی کے زیادتی کے بعد قتل پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، امدادی، نائٹ آفیسر، نائٹ پٹرولنگ آفیسر اور وارڈ انچارج کو معطل کر دیا گیا۔
مقتول حوالاتی ایڈز کے مرض میں مبتلا تھا جو کہ ایڈز کے دیگر 9 ملزمان کے ساتھ ہی قید تھا، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف پہلے ہی قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔