کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

Published On 03 January,2024 01:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 7 نمبر کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے مقتول کی موٹر سائیکل برآمد کر مزید تفتیش شروع کر دی۔