قلات: (دنیا نیوز) جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قیدیوں میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں، پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر کے فرار قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیئے۔