شمالی وزیرستان: میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Published On 02 January,2024 10:44 am

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی میرعلی بازار میں حجام کی دکانیں تھیں جبکہ تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے تمام دکانداروں کو اغوا کیا تھا جبکہ آج صبح میرعلی بازار کے قریب سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔