کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے کےاجراء میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں، ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس، مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔