صوابی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے بچی سمیت دو افراد کو قتل کر ڈالا۔
صوابی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گاؤں رشکی میں پیش آیا، ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ بچی اور اس کا باپ شامل ہیں۔
ورثاء نے مقتولین کی لاشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ کر مردان روڈ کو بند کر دیا، ورثاء سمیت اہل محلہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔