حیدر آباد: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 زخمی سمیت 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں اینٹی کرائم سیل نے حساس اداروں کی مدد سے بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر گڈاپ سے تاجر کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے تاجر کے اہلخانہ سے 80 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
حیدر آباد کے علاقوں لطیف آباد اور تھانہ حالی روڈ کی حدود میں مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزم ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔