فائرنگ کر کے راہ گیر کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

Published On 03 January,2024 05:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) فائرنگ کر کے راہ گیر کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ گلبہار کی علاقے بانو گنج میں پیش آیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ دو دکانداروں کے درمیان معمولی تکرار پر ہوئی۔