چارہ کاٹنا جرم بن گیا، با اثر شخص نے محنت کش کی جان لے لی

Published On 26 December,2023 05:11 pm

دیپال پور: (دنیا نیوز) عدم برداشت نے ایک اور جان لے لی، جانوروں کا چارہ کاٹنے پر با اثر شخص نے غریب محنت کش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ دیپال پور کے نواحی علاقہ کمیریاں میں پیش آیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم کو موقع سے پکڑ لیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کو حوالات میں بند کر کے واقعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مقتول کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔