چنیوٹ: (دنیا نیوز) 4 ہزار روپے کے لین دین کے معاملے پر زمیندار نے غریب کسان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں زمیندار نے چارہ کے پیسے مانگنے پر طیش میں آ کر غریب کسان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔