ملتان: گھریلو تنازع پر ملزم نے اہلیہ کی 2 بہنوں کو قتل کر ڈالا

Published On 19 December,2023 11:48 pm

ملتان: (دنیا نیوز) سورج کنڈ روڈ پر گھریلو تنازع کی پاداش میں سفاک ملزم نے اپنی اہلیہ کی 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیاض کی بیوی صائمہ ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، ملزم بیوی کو منانے سسرال آیا تو بیوی کی بہنوں نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے شہناز اور سیمہ بی بی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والی دونوں خواتین ملزم کی اہلیہ کی بہنیں تھیں، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔