ماں، بہن، بھانجی اور 2 بہنوئیوں کا قاتل پولیس کی پکڑ سے دور

Published On 13 December,2023 08:35 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ملزم نے گزشتہ روز ہیرا کالونی میں اپنی ماں، بہن، بہنوئی اور بھانجی کو قتل کر دیا تھا جبکہ آج دوسرے بہنوئی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پانچ افراد کے قتل کی یہ لرزہ خیز واردات ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں پیش آئی، ملزم عمران نے گزشتہ رات اپنی بہن، بہنوئی، بھانجی اور والدہ کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

مفرور ملزم نے موقع پا کر آج علی الصبح نیلم جبار ٹاؤن میں اپنے دوسرے بہنوئی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس پر اسے شناخت کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے قتل و غارت کا یہ بازار جائیداد کے تنازع پر گرم کیا، ملزم تاحال فرار ہے جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔